راولپنڈی(رم نیوز) 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کی اہم سماعت آج راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت تمام 11 ملزمان کو آج طلب کر رکھا ہے۔آج کی سماعت کے دوران وکلائے صفائی کی جانب سے تفتیشی افسر اور آخری گواہ پر جرح مکمل کیے جانے کا امکان ہے، جو کیس کے فیصلے کی سمت متعین کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اس ہائی پروفائل کیس کی سماعت کریں گے۔ توقع ہے کہ کارروائی کا باقاعدہ آغاز صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا، جس میں اہم قانونی نکات پر بحث کی جائے گی۔
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان سمیت 11 ملزمان آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے