ملک کے مختلف حصوں میں زلزلہ: اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 5.7 شدت کے جھٹکے

اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی دارالحکومت سمیت سوات، شانگلہ اور بونیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ریکٹر سکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان-تاجکستان سرحدی علاقہ تھا جبکہ گہرائی 170 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ گہرائی میں ہونے کے باعث ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔