راولپنڈی(رم نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس سے متعلق درج 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ بشریٰ بی بی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ تفتیشی افسران کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی مکمل نہ ہو سکی، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسران کو لازمی حاضر ہونے کی ہدایت جاری کر دی۔
بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع