کراچی(رم نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیزی کے باعث پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔آج مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمتوں میں درج ذیل تبدیلی ریکارڈ کی گئی ۔فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
10 گرام سونا 686 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے کا ہو گیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر سونے کے نرخ 4,716 ڈالر فی اونس پر آگئے ہیں۔ اسی عالمی تیزی کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں رہا۔سونے کے برعکس، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔فی تولہ چاندی بغیر کسی تبدیلی کے 8,049 روپے پر برقرار ہے۔ 10 گرام چاندی 6,900 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔