سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس گر گیا

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا۔کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں شدید فروخت کا دباؤ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1000 پوائنٹس سے زائد کی کمی کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 171 کی سطح پر آگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ 1174 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئی تھی، جس کے بعد دو روز کے دوران مجموعی طور پر انڈیکس میں اب تک 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہو چکی ہے۔