لاہور/سکھر: ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں حادثات میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔لاہور، ملتان اور سکھر سمیت پنجاب و سندھ کے متعدد شہروں میں بارش سے جہاں درجہ حرارت گرا، وہیں جعفرآباد میں طوفان کے باعث درخت اور بجلی کے پول گرنے سے جانی و مالی نقصان ہوا۔ سکھر میں متعدد فیڈرز ٹرپ کر جانے سے بجلی اور مواصلاتی نظام معطل ہو گیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ، 4 افراد زخمی، بجلی کا نظام درہم برہم