اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کے تبادلے کا معاملہ؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(رم نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کے مختلف صوبائی ہائیکورٹس میں تبادلوں پر غور کیا جائے گا۔مجوزہ تبادلوں کے تحت جسٹس محسن اختر کیانی کو لاہور، جسٹس بابر ستار کو پشاور، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس خادم حسین سومرو کو سندھ، جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر کو بلوچستان ہائیکورٹ منتقل کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے اس معاملے پر معمول کا اجلاس بلانے کی درخواست پہلے ہی مسترد کر دی تھی۔