شاہ چارلس کا پہلا دورہ امریکہ، صدر ٹرمپ سے ملاقات، تعلقات کی بحالی پر اتفاق

واشنگٹن(رم نیوز) برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اپنی اہلیہ ملکہ کیمیلا کے ہمراہ چار روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے، جہاں جوائنٹ بیس اینڈریوز پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔بطور بادشاہ اپنے پہلے امریکی دورے کے دوران شاہ چارلس نے وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کا بنیادی مقصد حالیہ دور میں پاک برطانیہ تعلقات میں آنے والی سرد مہری کو ختم کرنا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔شاہی جوڑے کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں سرکاری ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، جہاں دونوں ممالک کے سربراہان دفاعی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کریں گے