اسلام آباد(رم نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پمز ہسپتال میں آنکھوں کے علاج اور طبی معائنے کے بعد منگل کی صبح واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو آنکھوں کے فالو اپ علاج کے لیے اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی۔ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو طبی طور پر مستحکم قرار دیا ہے اور ٹیسٹ رپورٹس میں ان کی بصارت میں بہتری پائی گئی ہے۔ یہ علاج مریض کی رضامندی سے بطور 'ڈے کیئر سرجری' آپریشن تھیٹر میں مکمل کیا گیا۔انتظامیہ نے ضروری طبی دستاویزات اور ہدایات کے ہمراہ انہیں ڈسچارج کیا، جس کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں واپس جیل پہنچا دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کا پمز میں معائنہ: آنکھوں کے علاج کے بعد واپس جیل منتقل