کراچی(رم نیوز) عالمی مارکیٹ میں مندی کے باعث مقامی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سونا فی تولہ قیمت 8,900 روپے کی بڑی کمی کے بعد 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے کی سطح پر آگیا۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 89 ڈالر سستا ہو کر 4,627 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ چاندی فی تولہ چاندی بھی 238 روپے سستی ہو کر 7,811 روپے پر آگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکہ ایران کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ میں غیر یقینی حالات کے باعث عالمی منڈیوں میں تذبذب پایا جاتا ہے، جس نے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں کو نیچے دھکیل دیا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں بڑا کریش، فی تولہ سونا 8,900 روپے سستا