ایران کشیدگی، صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کیلئے سینیٹ میں دوبارہ ووٹنگ کا فیصلہ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک رہنما چک شومر نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگی اختیارات کو محدود کرنے کے لیے اس ہفتے چھٹی مرتبہ 'وار پاورز قرارداد' پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔ چک شومر نے ریپبلکنز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 60 دن سے جاری اس غیر ذمہ دارانہ جنگ پر اب خاموش نہیں رہا جا سکتا۔ ڈیموکریٹس کا موقف ہے کہ آئین کے مطابق جنگ کا اختیار صرف کانگریس کے پاس ہے، لہٰذا صدر کسی بھی فوجی کارروائی سے قبل پارلیمان سے منظوری لینے کے پابند ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈیموکریٹس ایسی کئی کوششوں میں ناکام ہو چکے ہیں۔