کراچی (رم نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے لباس پر ہونے والی حالیہ ٹرولنگ کا جواب اپنی مزید بولڈ تصاویر شیئر کر کے دے دیا ۔گزشتہ دنوں ایک ایونٹ میں پہنے گئے لباس پر تنقید کے بعد، اداکارہ نے سوشل میڈیا سائیٹس پر سیاہ و سفید منی سکرٹ میں اپنی نئی تصاویر اپ لوڈ کیں ، ان تصاویر میں جم ورک آؤٹ کی ایک تصویر بھی شامل تھی، جس پر انہوں نے طنزیہ کیپشن لکھا "میرا لیگ ڈے (Leg Day) برباد نہ کرو۔"
اداکارہ کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین دو حصوں میں بٹ گئے ہیں۔ مداحوں نے ان کے اعتماد اور فٹنس کی تعریف کی ہے، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ٹرولنگ کا جواب دینے کے لیے حد سے زیادہ سخت ردِعمل اپنایا ہے۔صحیفہ جبار کا یہ انداز ان کے اس موقف کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنے ذاتی انتخاب پر کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرتیں۔