کراچی(رم نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے پہلے پلے آف میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے عبرتناک شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 221 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 103 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ کوشال مینڈس 41 اور محمد حارث 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔222 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ کی ٹیم صرف 151 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سمیر منہاس 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کپتان شاداب خان صرف 6 رنز بنا سکے۔ زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3 اور سفیان مقیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس شاندار فتح کے ساتھ پشاور زلمی ٹائٹل کے حصول کے لیے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
بابر اعظم کی سنچری، پشاور زلمی اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی