ایران کی طویل المدتی بحری ناکہ بندی کا حکم، ٹرمپ نے مشیروں کو ہدایات جاری کر دیں

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیروں کو ایران کی مکمل بحری ناکہ بندی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں سے ہر قسم کی تجارتی نقل و حمل روک دی جائے۔

ٹرمپ کے مطابق، بمباری کے مقابلے میں ناکہ بندی کے ذریعے ایرانی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دباؤ بڑھانا زیادہ محفوظ راستہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اندرونی طور پر زوال پذیر ہے اور اس نے آبنائے ہرمز کھولنے کی درخواست کی ہے۔