کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دو روز کی گراوٹ کے بعد آج تیزی کا رجحان غالب رہا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 686 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز مارکیٹ 1085 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوئی تھی۔ ایشیائی مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ ہانگ کانگ، چین اور تھائی لینڈ کی مارکیٹوں میں تیزی رہی، جبکہ جاپان اور انڈونیشیا کے انڈیکس مندی کا شکار رہے۔