لاہور(رم نیوز) صوبائی دارالحکومت اور گرد و نواح میں رات گئے تیز آندھی اور بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم بجلی کے ترسیلی نظام میں خلل پڑنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آندھی اور بارش کے باعث لیسکوکے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ فیروز والہ اور وزیرآباد میں بھی تیز ہواؤں اور بارش سے نظامِ زندگی متاثر ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35°C اور کم سے کم 23°C رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ آج دن بھر دھوپ اور چھاؤں کا کھیل جاری رہے گا، تاہم مزید بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
لاہور میں تیز آندھی اور بارش سے موسم خوشگوار، بجلی کا نظام درہم برہم