خبردار! واٹس ایپ کی پرائیویٹ چیٹ بھی سائبر قانون کے دائرے میں آگئی، شہریوں کو سخت وارننگ

دبئی (رم نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے حکام نے واٹس ایپ صارفین کے لیے سخت ترین وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نجی گفتگو (Private Chat) بھی سائبر کرائم قوانین سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ اب کسی کی اجازت کے بغیر سکرین شاٹ لینا یا چیٹ شیئر کرنا بھاری جرمانے اور سزا کا باعث بن سکتا ہے۔

حکام کے مطابق قانون کا دائرہ کار صرف مواد بھیجنے والے تک محدود نہیں، بلکہ واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کو بھی اپنے گروپ میں شیئر ہونے والے غیر قانونی مواد کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔سائبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے درج ذیل انتباہات جاری کیے گئے ہیں۔ کسی کی گفتگو یا سکرین شاٹ اس کی مرضی کے بغیر آگے بھیجنا غیر قانونی ہے۔جھوٹی یا غیر تصدیق شدہ خبریں فارورڈ کرنے پر سخت سزا دی جائے گی۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ڈھائی لاکھ سے 5 لاکھ درہم تک کا بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

اماراتی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے استعمال میں انتہائی احتیاط برتیں اور کسی بھی غیر تصدیق شدہ خبر کو آگے بڑھانے سے گریز کریں۔ یہ سخت اقدامات ملک میں ڈیجیٹل سکیورٹی کو یقینی بنانے اور شہریوں کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔