میلبورن(رم نیوز)برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور ڈچز آف سسیکس، میگن مارکل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 10 برسوں سے مسلسل سوشل میڈیا پر ہراسانی اور شدید تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں اور ایک وقت میں وہ دنیا کی سب سے زیادہ 'ٹرول' کی جانے والی شخصیت تھیں۔
میلبورن کی سوئن برن یونیورسٹی میں نوجوان وکلا اور ذہنی صحت کی تنظیم کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے 44 سالہ میگن مارکل نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک اربوں ڈالر کی صنعت ہے جو صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے منفی رویوں پر انحصار کرتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو خبردار کیا کہ یہ نظام بدلنے والا نہیں، اس لیے انہیں خود کو ذہنی طور پر مضبوط بنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا، "مجھے ہر روز نشانہ بنایا گیا، لیکن میں آج بھی قائم ہوں۔