کراچی (رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس نے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈبو دیے۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ آج صبح کاروبار کا آغاز ہوتے ہی مارکیٹ میں شدید فروخت کا دباؤ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں 3,000 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔ اس گراوٹ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 62 ہزار 337 کی سطح پر آ گیا ہے۔ گزشتہ کاروباری روز بھی مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی تھی اور 2,588 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 65 ہزار 823 پر بند ہوئی تھی، تاہم آج مندی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے۔
انڈیکس 3000 پوائنٹس گر گیا، 1 لاکھ 63 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار رکھنے میں ناکام