ملک بھر میں گرمی کی لہر، تربت اور نواب شاہ 46 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقامات

لاہور (رم نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تربت اور نواب شاہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے گرم ترین مقامات رہے۔ سبی اور سکرنڈ میں پارہ 45 جبکہ دادو اور لسبیلہ میں 44 ڈگری ریکارڈ ہوا۔کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جبکہ لاہور میں 34 اور اسلام آباد میں 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ کشمیر میں بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے تاہم مزید بارش کی توقع ہے، گلگت میں درجہ حرارت 23 ڈگری رہا۔ماہرین نے شہریوں کو شدید گرمی میں پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔