واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ذریعے موصول ہونے والی نئی ایرانی تجاویز کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ جب تک امریکہ کے تمام مقاصد حاصل نہیں ہو جاتے، وہ اس تنازع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی عسکری طاقت بشمول میزائل تنصیبات اور بحری بیڑے کا بڑا حصہ تباہ ہو چکا ہے اور وہاں کی قیادت مکمل انتشار کا شکار ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکی بحریہ ایرانی تیل اور جہازوں پر قبضے کے لیے 'قزاقوں' کی طرح جارحانہ کارروائیاں کر رہی ہے جو کہ ایک منافع بخش عمل ہے۔ صدر نے اعادہ کیا کہ وہ اسرائیل اور عالمی سلامتی کے لیے ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے۔