ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا الرٹ

لاہور(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے آج سے 5 مئی تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے باعث آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے مختلف اضلاع بشمول سکھر اور لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے (PDMA) نے خبردار کیا ہے کہ تیز بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے، جبکہ پشاور، مردان اور نوشہرہ جیسے میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔