واشنگٹن(رم نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے مشرقِ وسطیٰ کے اتحادیوں قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کو مجموعی طور پر 8 ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کا جدید اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس دفاعی سودے کے تحت قطر کو 4 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل، کویت کو ڈھائی ارب ڈالر کا بیٹل کمانڈ سسٹم اور اسرائیل کو 99 کروڑ ڈالر سے زائد کے جدید ترین ویپن سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کو بھی 14 کروڑ ڈالر کے فوجی آلات فروخت کیے جائیں گے تاکہ خطے میں ان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
مشرقِ وسطیٰ کے لیے 8.6 ارب ڈالر کے امریکی اسلحے کی منظوری، اسرائیل اور عرب ممالک شامل