تہران (رم نیوز)ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے اب معاشی محاذ پر جدوجہد ناگزیر ہو چکی ہے۔ سپریم لیڈر نے اپنے تحریری بیان میں واضح کیا کہ ایران نے فوجی میدان میں اپنی غیر معمولی ترقی اور برتری سے دنیا کو حیران کر دیا ہے، تاہم اب معاشی اور ثقافتی جہاد کا مرحلہ ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دشمن کو ہر میدان میں ناکام بنانا ضروری ہے۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی عوام پر زور دیا کہ وہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کو ترجیح دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی خود کفالت ہی دشمنوں کے خلاف سب سے بڑی ڈھال ثابت ہوگی، اس لیے عوام مقامی صنعتوں کو فروغ دے کر اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیں۔