بندرگاہوں کی ناکہ بندی امریکی جارحیت کا تسلسل ہے، جابرانہ رویہ اب ناقابل برداشت: ایران

تہران (رم نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی بحری ناکہ بندی کو ایک خود مختار ملک کے خلاف کھلی فوجی کارروائی قرار دیتے ہوئے اسے واشنگٹن کی جارحانہ پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران نے اب تک عالمی سطح پر بے پناہ صبر و تحمل اور مفاہمت کا مظاہرہ کیا ہے جسے پوری دنیا نے دیکھا، لیکن بحری ناکہ بندی کے نام پر کیا جانے والا جابرانہ رویہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے بھی دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی قسم کے دباؤ یا جبر کی بنیاد پر مذاکرات کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کے تمام اعلیٰ حکام اس بات پر متفق ہیں کہ مذاکرات کا خیر مقدم کیا جائے گا مگر کسی کی مسلط کردہ شرائط پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔