کراچی(رم نیوز)عالمی سیاسی منظرنامے میں کشیدگی کی کمی نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا طوفان برپا کر دیا ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈرڈ انڈیکس 3500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 66 ہزار 826 کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کا اختتام 1,62,994 پوائنٹس پر ہوا تھا، تاہم آج آغاز سے ہی سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، جس سے مارکیٹ میں زبردست تیزی آئی۔ ماہرین کے مطابق امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کے فیصلے نے عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند کیے ہیں۔ اس مثبت لہر کا اثر صرف پاکستان تک محدود نہیں رہا بلکہ ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا اور چین کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں 1 لاکھ 66 ہزار کی سطح بحال