لاہور(رم نیوز) پاکستان سے حج پروازوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت اب تک 36 ہزار 943 عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ 126 پروازوں کے ذریعے 32,454 سرکاری اور 4,489 نجی عازمین روانہ ہوئے۔ آج مزید 17 پروازیں عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہوں گی۔ پاکستان حج مشن نے اب تک 13 ہزار عازمین کی رہنمائی کی اور 3700 سے زائد گمشدہ بیگز تلاش کر کے مالکان کو دیے۔ میڈیکل مشن کی جانب سے اب تک 5 ہزار عازمین کو او پی ڈی اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔
حج آپریشن ، 36 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین ارضِ مقدس پہنچ گئے، جدہ کے لیے براہِ راست پروازیں شروع