راولپنڈی(رم نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ 11 مئی کو ہونے والی آئندہ سماعت پر علیمہ خان سمیت تمام گواہان ہر صورت عدالت میں پیش ہوں۔ یہ مقدمہ تھانہ صادق آباد میں احتجاج کے دوران مبینہ ہنگامہ آرائی پر درج کیا گیا تھا۔
احتجاج کیس: علیمہ خان کی حاضری معافی منظور، 11 مئی کو دوبارہ طلبی