آبنائے ہرمز میں ’پراجیکٹ فریڈم‘ کا آغاز، 15 ہزار امریکی فوجی اور 100 جنگی طیارے طلب

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے عالمی تجارتی گزرگاہ کی حفاظت کے لیے ’پراجیکٹ فریڈم‘ کے تحت 4 مئی سے بڑے پیمانے پر عسکری تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔مشن میں 15 ہزار اہلکار، میزائل ڈسٹرائرز اور 100 سے زائد طیارے شامل ہوں گے۔آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو آزادانہ بحال رکھنا اور بحری ناکہ بندی کو یقینی بنانا ہے۔ اس راستے سے عالمی تیل کی تجارت کا تقریباً 25 فیصد حصہ گزرتا ہے۔ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق، یہ اقدام عالمی معیشت اور توانائی کی ترسیل کو ممکنہ رکاوٹوں سے بچانے کے لیے ناگزیر ہے۔