آبنائے ہرمز میں محاذ آرائی کا خطرہ، امریکی مشن پر ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی

تہران(رم نیوز) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بحری مشن کے اعلان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی افواج نے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انہیں براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی فوج کے مطابق اس آبی گزرگاہ کی سکیورٹی صرف ان کے ہاتھ میں ہے، کسی بھی غیر ملکی مداخلت کا جواب فوری کارروائی سے دیا جائے گا۔ تجارتی جہازوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایرانی افواج کی اجازت اور ہم آہنگی کے بغیر اس راستے سے گزرنے سے گریز کریں۔ یہ دھمکی امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد آئی ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو عسکری مدد فراہم کرنا ہے۔