کراچی(رم نیوز) شہرِ قائد میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جہاں آج صبح ہی درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو دوپہر تک 43 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے شمال مغربی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق تپش کی شدت 45 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔ منگل سے تپش میں معمولی کمی متوقع ہے، تاہم فی الحال شہریوں کو بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی میں پارہ 41 ڈگری سے متجاوز، 'لو' کے تھپیڑوں نے شہریوں کو بے حال کر دیا