کراچی(رم نیوز) کمشنر کراچی نے عیدِ قربان کے سلسلے میں شہر کے 5 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دے دی ہے۔اس میں نارتھ کراچی کا اتوار بازار اور سفاری پارک کے ایم سی گراؤنڈ،گلستانِ جوہر (بلاک 5 اور 6)،لیاری کی بکرا پیڑی اور کورنگی کا مختص کردہ خالی پلاٹ شامل ہے۔ کے ایم سی نے 11 مقامات کی درخواست کی تھی، تاہم فی الحال صرف ان 5 مقامات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
کراچی میں مویشی منڈیوں کے قیام کی منظوری: انتظامیہ نے 5 مقامات مقرر کر دیے