لاہور (رم نیوز ) شہر کی ماڈل شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 17,348 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ خطرناک ڈرائیونگ پر 7,188 موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کی گئیں، جبکہ بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے 4,910 شہریوں کو جرمانے کیے گئے۔ دیگر کارروائیوں میں لین لائن کی خلاف ورزی پر 4,132، ون وے کی خلاف ورزی پر 1,224 اور سگنل توڑنے پر 213 افراد کو چالان جاری کیے گئے۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واضح کیا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ جاری ہے اور قوانین پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
لاہور: ماڈل روڈز پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 17 ہزار سے زائد چالان، ہزاروں موٹر سائیکلیں بند