ابوظہبی (رم نیوز) متحدہ عرب امارات (UAE) نے عالمی تیل کی سیاست میں ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے عرب پٹرولیم ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی تنظیم (OAPEC) سے باضابطہ علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای کے وزیرِ توانائی سہیل محمد المزروعی نے تنظیم کو علیحدگی کا باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔
اس مراسلے میں یو اے ای نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی تیل کی پیداوار بڑھانے اور اپنی قومی توانائی حکمت عملی کو کسی بھی بیرونی دباؤ کے بغیر مکمل طور پر خود مختار بنانا چاہتے ہیں۔ یو اے ای اپنی خام تیل کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے پرعزم ہے، جو تنظیم کے قواعد کے تحت محدود تھی۔
متحدہ عرب امارات اس سے قبل تیل پیدا کرنے والے ممالک کی بڑی تنظیموں 'اوپیک' اور 'اوپیک پلس' سے بھی علیحدگی اختیار کر چکا ہے۔ او اے پی ای سی (OAPEC) کا قیام 1968ء میں عرب تیل برآمد کرنے والے ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور مفادات کے تحفظ کے لیے عمل میں لایا گیا تھا۔