ملک بھر میں موسم کی شدت برقرار: کراچی میں گرمی کا راج، پنجاب میں ژالہ باری اور شمالی علاقوں میں برف باری

کراچی/اسلام آباد(رم نیوز) ملک بھر میں موسم کے دو مختلف رنگ نمایاں ہیں۔ کراچی میں سمندری ہوائیں ساکن ہونے سے پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جبکہ گزشتہ روز تربت اور مٹھی 45 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے۔ دوسری جانب، لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش اور ژالہ باری ہوئی، جبکہ بابو سر ٹاپ اور نانگا پربت پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آسمانی بجلی گرنے اور بارش کے حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔