سٹاک مارکیٹ کا منفی آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس میں بڑی کمی

کراچی(رم نیوز)سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز پر مندی دیکھنے میں آئی۔ KSE-100 Index 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 162,532 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جبکہ گزشتہ روز انڈیکس 163,948 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں مجموعی طور پر ملا جلا رجحان رہا۔