امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات میں پیش رفت: ایران

تہران(رم نیوز) ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور عالمی توانائی کی ترسیل کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کی نئی حکمتِ عملی نے امریکا کو پریشان کر دیا ہے، جبکہ ابھی ہم نے آغاز بھی نہیں کیا۔

دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کے باعث امریکہ کے ساتھ بات چیت میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے یو اے ای اور امریکا کو جنگ چاہنے والے عناصر سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ادھر برطانوی وزیراعظم نے یو اے ای پر ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایران کو سفارت کاری کی ترغیب دی ہے۔