ہر بات شوہر سے شیئر کرنا ضروری نہیں، فضیلہ قاضی کا خواتین کو مشورہ

کراچی(رم نیوز) سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شوہر سے ہر بات شیئر نہ کریں۔ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوہر اکثر باتیں دل میں رکھتے ہیں اور موقع ملنے پر طعنے بھی دیتے ہیں، اس لیے ہر بات بتانا مناسب نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بھائیوں اور بیٹوں سے کھل کر بات کر لیتی ہیں، تاہم شوہر سے ہر بات شیئر نہیں کرتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شوہر کو ہر بات بتانے کا کوئی خاص فائدہ نہیں، اس لیے خواتین کو اس حوالے سے احتیاط برتنی چاہیے۔