چارسدہ(رم نیوز)اتمانزئی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق جبکہ ان کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب مولانا محمد ادریس گھر سے مدرسے جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد مختلف علاقوں میں کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
اتمانزئی میں فائرنگ، سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق، 2 اہلکار زخمی