ماسکو/کیف(رم نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب سے ملک بھر میں عارضی جنگ بندی نافذ کی جائے گی، جو روس کی جانب سے یومِ فتح کے موقع پر اعلان کردہ سیزفائر کے جواب میں ہے۔
یوکرینی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کشیدگی میں کمی اور امن کی کوششوں کو موقع دینا ہے، تاہم یہ جنگ بندی مشروط اور عارضی ہوگی۔ دوسری جانب روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین نے یومِ فتح کی تقریبات کے دوران کسی بھی قسم کی کارروائی کی تو سخت جوابی ردعمل دیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے بیانات کے باوجود تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ زمینی صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے اور مکمل اعتماد کی کمی برقرار ہے۔