اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ان حملوں کی مذمت کرتا ہے جن میں شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں اماراتی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں جنگ بندی کے احترام پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس پر مکمل عملدرآمد انتہائی ضروری ہے تاکہ خطے میں مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پائیدار امن اور استحکام کی راہ ہموار کی جا سکے۔