سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی: انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار کی حد عبور کر گیا

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر تاریخی تیزی دیکھی گئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 3,386 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ 1,68,128 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ 1,64,742 پر بند ہوئی تھی، تاہم آج مسلسل دوسرے روز مثبت رحجان کے باعث انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس غیر معمولی اضافے سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔