صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کر لیے، اہم قانون سازی اور بجٹ سیشن کی تیاریاں تیز

اسلام آباد(رم نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے الگ الگ اجلاس طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ شیڈول کے مطابق سینیٹ کا اجلاس 7 مئی جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی کو منعقد ہوگا۔ ان اجلاسوں کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث کے علاوہ اہم ترین قانون سازی بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔ دوسری جانب، یکم جون 2026ء سے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے، جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے چار ہفتے کا وقت مختص کیا گیا ہے۔