ایران سے معاہدے کی امید، 'پراجیکٹ فریڈم' معطل، عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا

نیویارک(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی امید ظاہر کرنے اور آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی رہنمائی کا آپریشن ’پراجیکٹ فریڈم‘ عارضی طور پر روکنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں۔ ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 1.7 فیصد کمی کے ساتھ 108 ڈالر اور امریکی تیل 1.6 فیصد گراوٹ کے بعد 100.60 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن فی الحال ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے لیے سفارت کاری کو موقع دینا چاہتا ہے۔