کینبرا(رم نیوز) آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیزی نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے پیش نظر ملک کی توانائی کی ضروریات کو محفوظ بنانے کے لیے 10 ارب آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 7.2 ارب امریکی ڈالر) خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت آسٹریلوی حکومت سرکاری سطح پر تقریباً ایک ارب لیٹر ایندھن کا ہنگامی ذخیرہ قائم کرے گی، جو کسی بھی ممکنہ تعطل کی صورت میں ملک بھر کی توانائی کی ضروریات کو 50 دن تک پورا کرنے کے لیے کافی ہوگا۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے باعث سپلائی لائن متاثر ہونے سے آسٹریلیا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد حکومت نے معیشت کو بیرونی جھٹکوں سے بچانے کے لیے یہ ہنگامی قدم اٹھایا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، آسٹریلیا کا توانائی کے تحفظ کے لیے 7.2 ارب ڈالرز کے ہنگامی فنڈز کا اعلان