سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، پونے 5 لاکھ روپے کی حد عبور، فی تولہ 11 ہزار سے زائد مہنگا،، چاندی بھی ریکارڈ سطح پر

کراچی(رم نیوز) عالمی مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے کے غیر معمولی اضافے کے بعد 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 517 روپے اضافے سے 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب، فی تولہ چاندی 223 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 72 روپے پر بند ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 111 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 666 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں نظر آئے۔