کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے بعد انڈیکس 1,72,639 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ روز بھی مارکیٹ 6,962 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 704 پر بند ہوئی تھی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار کی حد عبور کر گیا