وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ گلگت بلتستان کا دورہ،اہم ملاقاتیں شیڈول

اسلام آباد (رم نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ خطے کی تعمیر و ترقی اور انتظامی امور کا بذاتِ خود جائزہ لیں گے۔ وزیرِ اعظم گورنر سید مہدی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد سے ملاقات کریں گے، جس میں گلگت بلتستان کے اہم سیاسی و انتظامی معاملات پر مشاورت ہوگی۔

احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، عطاء اللہ تارڑ اور عبدالعلیم خان سمیت کابینہ کے اہم اراکین بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں، جو اپنے متعلقہ شعبوں کے منصوبوں کی نگرانی کریں گے۔ اس دورے کا محور وفاقی حکومت کے زیرِ اہتمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کا حل ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق یہ دورہ گلگت بلتستان میں گڈ گورننس کے قیام اور معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔