نیویارک(رم نیوز) ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک عہد کا اختتام ہو گیا ہے، جہاں 1996 میں Ask Jeeves کے نام سے شہرت پانے والا سرچ انجن Ask.com 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ گوگل سے پہلے متعارف ہونے والے اس انجن نے 'سوال پوچھنے' کے انداز میں سرچنگ کا آغاز کیا تھا۔اس کی مالک کمپنی (IAC) نے اپنی توجہ دیگر کاروباروں پر مرکوز کرنے کے لیے اسے یکم مئی 2026 کو بند کیا۔ کمپنی نے دہائیوں تک اعتماد کرنے والے صارفین اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سفر کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔
"انٹرنیٹ کی تاریخ کا ایک باب بند: سرچ انجن 'Ask.com' ہمیشہ کے لیے آف لائن"