لاہور، کراچی ،اسلام آباد(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے آج سے 11 مئی تک ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ دادو، نواب شاہ، سبی اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ جنوبی پنجاب میں پارہ 47 اور بالائی علاقوں (لاہور، اسلام آباد، پشاور) میں 43 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
"ملک میں ہیٹ ویو کا الرٹ، پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان، شہری محتاط رہیں"